شادن لُنڈ(نامہ نگار) ہیڈ تونسہ بیراج پر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کا ٹرپ دریائے سندھ کی سیر کے لئے آیا ہوا تھا کہ ایم ایس سی کا طالب علم فرمان جمیل جو کہ کوٹ مٹھن کا رہائشی تھا۔ نہانے کے لئے دریا میں جمپ لگایا اور دوستوں سے کہا کہ میں جب جمپ لگاؤں تو میری تصویر کھینچنا۔ جب اس نے دریا میں چھلانگ لگائی تو پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تین گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اسکی لاش نہیں ملی۔
تصویر بنوانے کیلئے ہیڈ تونسہ بیراج میں چھلانگ لگانے والا زکریا یونیورسٹی کا طالبعلم ڈوب گیا
Apr 14, 2014