سات اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی: وزیر صحت خیبر پی کے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر صحت خیبر پی کے شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صحت کا انصاف مہم کا 11 واں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پشاور سے پولیو وائرس کلیئر کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے سات جنوبی اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سات اضلاع میں دس لاکھ 77 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ چارسدہ‘ مردان‘ صوابی اور پشاور میں 14 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ ٹارگٹ 16 لاکھ کا تھا۔ دو لاکھ سے زائد بچوںکیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔ پشاور اور قبائلی علاقوں میں پولیو وائرس افغانستان سے منتقل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ افغان مہاجر کیمپوں میں بھی مہم جاری ہے۔مزید برآں این این آئی کے مطابق شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس افغانستان اور قبائلی علاقوں سے منتقل ہورہا ہے جس کی روک تھام کیلئے وفاق اپنا کردار ادا کرے، صوبے کو پولیو فری کرنے کیلئے صحت کی انصاف مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...