تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

اسلام آباد(ثناء نیوز)اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں  بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق آئی جے پرنسپل روڈ پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔گولیاںلگنے سے ایگل سکواڈ کے دو کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم کانسٹیبل ظہیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ کا سرچ آپریشن کیا ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...