چترال سے پی پی امیدوار کامیاب، خیبر پی کے اسمبلی میں مشرف پارٹی واحد سیٹ کھو بیٹھی

چترال (نمائندہ + نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 چترال ٹو کے سات پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی کے سردار حسین 115 ووٹوں سے جیت گئے۔ مئی 2013ء کے الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کے غلام محمد چھ ووٹوں سے جیتے تھے جس پر پی پی پی کے سردار حسین نے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذر داری دائر کردی تھی۔ 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے دوران سردار حسین نے 1779 اور غلام محمد نے 1527 ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے پولنگ سٹیشنوں میں غلام محمد، سردار حسین سے 137 ووٹوں سے آگے تھے اور سات پولنگ سٹیشنوں میں ووٹوں کو شامل کرنے کے بعد سردار حسین 115 ووٹوں کے فرق سے جیت گئے۔ الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں ہوئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق یوں خیبر پی کی اسمبلی میں آل پاکستان مسلم لیگ واحد سیٹ بھی ہار گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...