اسلام آباد( آن لائن) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ٹی او ) نے پاکستان کی تجارتی پالیسی کو جاپان اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ تجارت کھولنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی بھی ملک کی تجارتی پالیسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہونی چاہیے ۔ذرائع کے مطابق ڈبلیو ٹی او کا وفد تجارتی پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جو وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ حلقوں سے ملاقاتیں کرنے کیساتھ ساتھ مختلف شعبوں کودی جانے والی سبسڈیز کا بھی جائزہ لے گا ۔ذرائع کے مطابق ڈبلیو ٹی او کے وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان آزاد تجارتی پالیسی اختیار کرنے کی کوشش کررہا ہے اور بھارت کیساتھ تجارت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملہ قرار دیا ہے۔
ڈبلیو ٹی او نے پاکستان کی تجارتی پالیسی کو جاپان اور نیوزی لینڈ سے بہترقرار دیدیا
Apr 14, 2014