بلوچستان کے بعض علاقوں میں گندم کی قلت

کراچی (آئی این پی) سندھ سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی سے بلوچستان کے بعض علاقوں میں گندم کی قلت پیدا ہو گئی۔ افغانستان کو گندم سمگلنگ  دھڑلے سے جاری ہے۔ حکومت سندھ نے گندم کی فی من امدادی قیمت 1200روپے سے بڑھا کر 1250روپے مقرر کر دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فی من گندم کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خوراک سندھ جام مہتاب ڈہر کے مطابق یہ فیصلہ کاشتکاروں کے مفاد میں کیا گیا۔ ادھر فلور ملز مالکان نے اضافے کو غیر ضروری اور غلط وقت پر کیا جانے والا اضافہ قرار دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا  ہے کہ اس  فیصلے  سے گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے سے گندم اور آٹے کی کم ہوتی قیمت پر برا اثر پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...