لاہور‘ شیخوپورہ (نامہ نگار‘ نامہ نگار خصوصی) لٹن روڈ کے علاقہ میں نوجوان نے مبینہ طورپر محلے دار 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ شیخوپورہ میں لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں نو سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران محلے دار نوجوان عمران اسے ورغلا کر لے گیا اور مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلے داروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ ادھر شیخوپورہ کی آبادی گھنگ سے ایک سلمہ ستارہ کاکام کرنے والی لڑکی (س) کو ایک نوجوان مبینہ طورپر اغوا کرکے ایک بند مکان میں لے گیا اور رات بھر زیادتی کرتا رہا۔ ملزم کو اس کے 2 ساتھیوں کی مدد بھی حاصل تھی۔ سٹی اے ڈویژن پولیس نے لڑکی (س) کی رپورٹ پر ملزم دلشاد اکبر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔