ہیگ (خصوصی رپورٹ) بوسنیا کی 6 ہزار خواتین نے ڈچ حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق جولائی 1995ء میں ہالینڈ کی فوج سربرنیکا میں 2 ہزار مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی رہی تھیں۔ ہیگ کی عالمی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر سینکڑوں مسلمان خواتین نے شہداء کی تصاویر اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہرجانے کا مطالبہ کیا۔
بوسنیا کی 6 ہزار خواتین نے ہالینڈ کے خلاف مقدمہ کر دیا
Apr 14, 2014