چلی: جنگل میں آتشزدگی، 16 افراد ہلاک‘500 مکان تباہ، آفت زدہ قرار

Apr 14, 2014

چلی(اے پی اے)جنوبی امریکہ کے  ملک چلی کے ساحلی شہر والپرائسو کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے16 افراد ہلاک‘ پانچ سو سے زیادہ مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد سے شہر خالی کروایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بحرالکاہل کی جانب سے آنیوالی تیز ہواؤں کے نتیجے میں شعلے بلند ہو رہے ہیں اور آگ کی تپش دور تک محسوس کی جا رہی ہے۔چلی کی صدر میشیل بیچلیٹ نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کے بعد لوگوں کو شہر سے نکالنے کا کام فوج کے حوالے کر دیا ہے۔یہ شہر سان تیاگوو سے 110 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔دھوئیں سے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ شہر کے بڑے حصے میں بجلی کا نظام معطل ہے۔تاحال کسی بھی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

مزیدخبریں