علی پور چٹھہ: خودکشی کا ڈراپ سینبلال اور مہوش کو اس کے والد اور بھانجے نے فائرنگ کرکے قتل کیا

Apr 14, 2014

علی پور چٹھہ (نامہ نگار) علی پور چٹھہ میں  ہفتے کے روز لڑکی کی خودکشی کا ڈراپ  سین ہو گیا جس کے مطابق بلال نے خودکشی نہیں بلکہ بلال پر تشدد کیا گیا  اور فائر مار  دیا گیا۔ مہوش کو بھی اس کے والد اور بھانجے نے گولی مار کر  قتل کیا۔ واضح رہے کہ مہوش بلال سے شادی کی خواہشمند تھی۔ مہوش کے والد نے اور بھانجے نے بلال کو دھوکے سے گھر بلا کر دونوں کو فائر مار کر موت کے گھات اتار دیا۔ بلال کے جسم پر تشدد کے نشانات نے قتل کا پول کھول دیا۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے لڑکی کے والد محمد ریاض اور بھانجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں