فوج، حکومت تصادم نہیں چاہتے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے: فضل الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت آنکھیں بند کر کے فیصلے کر رہی ہے اور وطن عزیز میں وہ قوانین لا رہی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے نافذ کئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی شک کی بنیاد پر گرفتاری انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے تو یہاں کس طرح جائز ہے تحفظ پاکستان آرڈ یننس شرعی اور انسانی حقوق کے خلاف ہے جے یو آئی اس بل کی مخالفت کرتی رہے گی ایسے تمام قوانین کے خلاف جے یو آئی آواز بلند کرے گی اور ایسے کالے قوانین کو عوام قبول نہیں کریں گے۔ پارٹی رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو آئین کی حدود میں اور تصادم پالیسی سے دور رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی حکومت اور فوج کے درمیان تصادم کی حامی نہیں، انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے محبت اور اخوت کا درس دیا جا تا ہے سلامتی پا لیسی میں مدارس کی شق اسلامی اور انسانی حقوق کے منافی ہے جس کو عوام اور علماء کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...