کنجوانی(نامہ نگار)غربت سے تنگ آکر باپ نے نومولود بیٹے کو گلا دبا کر مار ڈالا، 546گ ب کے لیاقت نے مبینہ طور پر بیٹے کو فروخت کرنے کی کوشش کی ناکامی پر گلا دبا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں چک نمبر 546 گ ب کے لیاقت نے اپنے چند دن قبل پیدا ہونے والے بیٹے کو غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر فروخت کرنے کی کوشش کی جس میں کامیاب نہ ہونے پر اس نے اپنے نومولود بیٹے کا گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ مقامی پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
غربت: نومولود بیٹے کو فروخت کرنے میں ناکامی پر گلا دبا کر مار ڈالا
Apr 14, 2014