حساس اداروں کا اسلام آباد میں سکیورٹی سروے شروع، سرکاری تنصیبات، عمارتوں کیلئے نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائےگا

اسلام آباد (این این آئی) حساس اداروں نے اسلام آباد میں سکیورٹی سروے شروع کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی چیک کرنے کا نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائےگا۔ سکیورٹی سروے وزارت داخلہ کی ہدایت پر شروع کیا گیا جو تین دن میں مکمل کیا جائےگا، سروے کے بعد بازاروں اور مارکیٹوں میں حساس مقامات کی نشاندہی اور نقائص کی نشاندہی کر کے بہتری کی تجاویز دی جائیں گی۔ راول اور سملی ڈیم سمیت پاور ہاو¿سسز کی سیکیورٹی بھی چیک ہوگی۔ ریڈ زون میں واقع عمارتوں اور مارگلہ پہاڑیوں کی جانب سے سکیورٹی خطرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد سکیورٹی سروے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...