الطاف حسین کی پاکستان واپسی قیام امن میں مددگار ثابت ہوگی: آفاق احمد

Apr 14, 2014

کراچی (این این آئی) وطن واپسی کا الطاف حسین کا اعلان اپنے کارکنان کو دھوکہ دینے کیلئے سیاسی چال نہیں ہے تو الطاف حسین کی وطن واپسی کے اقدام کو سراہا جانا چاہیے کیونکہ الطاف کی وطن واپسی قیام امن میں مددگار ثابت ہوگی ،سات سمندر پار بیٹھ کر تعزیتی بیان دینے اور وطن میں رہ کر شہداءکے لواحقین سے نظریں ملاکر بات کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما نے کہا کراچی میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کو قتل کردیا گیا ان میں سے جس شہید کے لواحقین سے الطاف حسین نظریں ملائیں گے وہ الطاف حسین کو ان کے عاقبت نا اندیش فیصلوں پر ندامت کا احساس دلائے گا ۔ کراچی کے ہزاروں بے گناہ شہداءکے لواحقین قیام امن کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ وطن سے محبت جاگ ہی گئی ہے اور الطاف حسین نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کی درخواست دے دی ہے تو وہ اپنے ارادے اور اعلان کی سچائی ثابت کرنے کیلئے برطانیوی شہریت اور پاسپورٹ سے دستبردار ہونے کا بھی اعلان کردیں۔ آفاق احمد نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں وہ ابہام برقرار رکھنے کے بجائے الطاف کی درخواست کی قانونی حیثیت اور اس حوالے سے حکومتی فیصلے سے عوام کو آگاہ کرے۔
آفاق احمد

مزیدخبریں