مکرمی! پاک میڈ یاسنٹر کی خدمات قابل قدر و قابل تحسین ہیں ملک و قوم کی فکر اور سوچ کو لیے سمندر پار ممالک میں کردار ادا کر رہا ہے دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کی مدد باالفرض پاکستان کے وقار کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرنا اس کے مشن میں شامل ہے پاک میڈیاسنٹر انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش رہتا ہے۔ حال ہی میں دو معصوم بچوں کی درخواست موصول ہوئی دونوں بچے 2سال اور 6سال عمر کے حصے میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں والدین نہ صرف بے روزگار ہیں بلکہ اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنے بچوں کو زندگی جیسی نعمت دے سکیں ان کے علاج معالجے پر لاکھوں روپے کا خرچہ ہے جو والدین کیلئے بے حد مشکل ہے پاک میڈ یاسنٹر حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہے کہ ان دو معصوم بچوں کے علاج معالجے کیلئے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ (چوہدری سعید…0336-5119780)