میرٹ پر آنے والے نوکری سے محروم کیوں

Apr 14, 2015

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! میرا تعلق ایک نہایت غریب گھرانے سے ہے۔ والد صاحب نے تقریباً 21سال پاکستان آرمی میں پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں اپنی بہت تھوڑی آمدنی میں مجھے تعلیم دلوائی ہے سائل نے ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی، فاضل عربی میں اعلی نمبروں سے تعلیم حاصل کی ہے عربی ٹیچر کیلئے NTSکا امتحان پاس کرکے 21-01-15کو جناب Do/w EE Canttکو ملازمت کیلئے درخواست جمع کروائی۔ جس میں میرا نام میرٹ لسٹ میں پہلے نمبر پرآیا لیکن بعد میں حق تلفی کرکے دوسری سفارشی امیدوار کو میرٹ لسٹ پر لایا گیا اور جس طرح دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے امید وار کو میرٹ لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ لسٹ میں اپنی مرضی سے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سائل نے فاضل عربی جوکہ میرے شعبہ کے متعلق ایک اضافی ڈگری ہے کیلئے درخواست بھی دی تھی کہ میری لسٹ میں اس کے نمبر لگائے جاتے جناب عالی ملک پاکستان میں میرے ساتھ حق تلفی کی گئی ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے بھرتی کیس کا ازخود نوٹس لیا جائے حق داروں کو ان کا حق دلا کر شکریہ کا موقع دیا جائے۔  (غزالہ شاہین بنت محمدانار… چونگی گجر پورہ شہید روڈ ہربنس پورہ لاہور کینٹ0346-5848346)

مزیدخبریں