پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں: صلاح الدین

Apr 14, 2015

باغ(آن لائن)متحدہ جہاد کو نسل کے چیئرمین و حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسید صلاح الدین نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون پیش کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ جمعیت کے نوجوانوں نے آزادی کے لیے شانہ بشانہ جدوجہد کی ہے اور اب بھی جاری ہے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا جہاد سے کوئی تعلق نہیں تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کی صہیو نی سازش کو ناکام بنائیں گے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیاد ی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں نے 8لاکھ فوج کو عملاً مقبوضہ کشمیر میں شکست سے دوچار کیا ہوا ہے۔ جلد یا بادیر آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے کشمیری جب تک ایک بھی قابض بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود رہے گا ہمارا جہاد جاری رہے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموںوکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کل کشمیر ناظمین کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیر حفیظ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر نثار احمد شائق،ناظم جموںوکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ آفتاب،تنویر انور خان،انعام الحق مسعودی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا، اس موقع پر سید صلاح الدین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہی نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ہے وہ آزاد خطے کے اندر بھی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سیرت وکردار کی تعمیر کر رہی ہے اور اسی سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھانے ،نوجوانوں کو جیلوں میں ڈھالنے بزرگوں اور خواتین کو ٹارچر کرنے کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو سرد کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ۔

مزیدخبریں