کراچی کے تمام حلقوں میں دھاندلی ہوئی: نبیل گبول

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ جب تک ایم کیو ایم میں تھا، حالات ٹھیک تھے، میرے استعفے کے بعد انکے بُرے دن شروع ہوگئے ہیں، دھاندلی کراچی کے ایک حلقے میں نہیں سب حلقوں میں ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کو سیٹ سے جیتنے کی پریشانی نہیں، پریشانی اکثریت سے جیتنے کی ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ میں نے استعفیٰ کسی کے کہنے پر نہیں اپنی مرضی سے دیا ہے، میں ایم کیو ایم میں خود کو مس فٹ سمجھتا تھا اسلئے استعفیٰ دیا ہے۔ حالیہ انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب دھاندلی ممکن نہیں ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...