لاہور (کلچرل رپورٹر) ادبی تنظیم وجدان کے زیراہتمام برطانیہ میں مقیم شاعر باصر سلطان کاظمی کی کلیات ’’شجر ہونے تک‘‘ کی تقریب پذیرائی 14 اپریل سہ پہر 3 بجے الحمرا ہال نمبر3 میں ہو گی۔ صدارت معروف افسانہ نگار انتظار حسین کریں گے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر خورشید رضوی ہونگے۔ ڈاکٹر سعادت سعید، عباس تابش، سعود عثمانی، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر شیرعلی، طاہرہ خالد اور ڈاکٹر ساجد علی اظہارخیال کریں گے۔