ون ڈے سیریز ، جیت کا عزم لئے قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی ، سینئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو گی: کپتان

Apr 14, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ورلڈ کپ کے بعد نئے کپتان کی سربراہی میں پہلی ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ ٹیم میں نئے کپتان اظہر علی سمیت سرفراز احمد، فواد عالم، محمد حفیظ، سعید اجمل، راحت علی، سمیع اسلم، اسد شفیق، احسان عادل، جنید خان، حارث سہیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔ روانگی سے قبل اظہر علی نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہو گی تاہم انہیں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے دورے میں ٹیم میں ایک نیا جذبہ نظر آئے گا۔ قومی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ ، ایک ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنا ہے۔

مزیدخبریں