تحریک انصاف کے استعفے منظور نہ کرنے کیخلاف درخواست خارج

Apr 14, 2015

اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت اور اسمبلیوں میں واپسی کے خلاف مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ درخواست گزار کو پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق الیکشن کمشن سے رجوع کر سکتا ہے متعلقہ فورم وہی ہے عدالت پارلیمنٹ کے اندرونی مداخلت نہیں کر سکتی عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کا قبول کرنا یا نہ کرنا سپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے لہذا عدالت اس معاملے پر کوئی آرڈر پاس نہیں کر سکتی۔ سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے پی  ٹی آئی کے ممبران پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں