بے نظیر قتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل سمیت 5 گواہان کی انسداد دہشتگردی عدالت طلبی

Apr 14, 2015

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج چودھری عبدالقیوم نے سماعت کی۔ امریکی صحافی مارک سیگل سمیت 5 گواہان کے طلبی کے سمن جاری کر دیئے گئے۔ مارک سیگل کو سمن ای میل کے ذریعے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف آئی آر پراسیکیوٹر نے مارک سیگل کے ای میل آئی ڈی سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔ سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں