ملزم ملک آصف 9سال اشتہاری رہا، ذہنی توازن خراب کے سرٹیفکیٹ پر ضمانت کرائی

Apr 14, 2015

لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے رہائشی ملک آصف عرف اچھی کے بارے میں معلوم ہوا ہے اس نے 13سال قبل ناظم سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔ 9سال اشتہاری رہنے کے بعد ملزم کے دوستوں نے ذہنی توازن خراب کا سرٹیفکیٹ بنوا دیا جس پر مقامی عدالت نے ملزم کی ضمانت لے لی تھی جس کے بعد ملزم نے واپڈا کی زمین پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں اپنے والد کے ساتھ دو فرضی قبریں بنا رکھی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

مزیدخبریں