موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کا آڈٹ کرانیکا فیصلہ کمیٹی تشکیل دی جائیگی

Apr 14, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پی ٹی اے نے آڈٹ کیس قائم کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ کمیٹی کے لئے سینئر افسران کے نام دیئے جائیں۔ کسی ایک غیر قانونی سم کی موجودگی کا ذمے دار کمپنی کا سی ای او ہوگا۔ غیر قانونی سمز کے استعمال پر کارروائی متعلقہ کمپنی کے سی ای او کے خلاف ہوگی۔ 12 اپریل کی رات 12 بجے سموں کی تصدیق کا حتمی مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ تمام کمپنیز کی تصدیق شدہ سمز کے ڈیٹا کا مکمل از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں