اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف نے وزیراعظم کے یمن کی صورتحال سے متعلق پالیسی بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی بیان پارلیمانی قرارداد کی توثیق ہے، یمن میں کسی اتحاد کا حصہ بننا مناسب نہیں۔ وزیراعظم کے پالیسی بیان پر شاہ محمود قریشی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے پالیسی بیان کی حمایت کرتے ہیں، ان کا بیان پارلیمانی قرارداد کی توثیق ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہماری سٹریٹیجک پارٹنر شپ ہے لیکن یمن میں کسی قسم کے اتحاد کا حصہ بننا مناسب نہیں۔