نائیجرین مغوی طالبات کی رہائی کیلئے دنیا مزید اقدامات کرے: ملالہ

لاگوس (اے ایف پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک سال قبل نائیجریا بوکو حرام کے جنگجوئوں کی جانب سے اغوا کی گئی 219 سکول طالبات کی رہائی کے لئے مطلوبہ اقدامات نہ کرنے پر نائیجرین اور عالمی رہنمائوں پر کڑی تنقد کی ہے۔ سکول طالبات کے اغوا کو سال مکمل ہونے کے موقع پر مغوی طالبات کے نام اپنے خط میں ملالہ نے کہا میرے خیال میں نائیجرین رہنمائوں اور عالمی برادری نے آپ کی مدد کے لئے درکار کوششیں نہیں کیں۔ ملالہ نے کہا آپ کی محفوظ رہائی کے لئے انہیں لازمی طور پر مزید کام کرنا ہو گا۔ بہادر بہنو! آپ لوگوں کی رہائی کے لئے دبائو بڑھانے والوں میں شامل ہوں۔ مغوی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ گذشتہ سال 14 اپریل کو نائیجریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو کے دور افتادہ ٹائون چی بوک سے بوکوحرام کے جنگجوئوں نے 276 طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔ 57 طالبات بھاگنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ گذشتہ سال مئی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد باقی 219 طالبات کا کچھ معلوم نہیں۔ ملالہ نے اپنے خط میں کہا میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب میں آپ میں  سے ہر ایک سے گلے ملوں آپ کے لئے دعا کروں اور آپ کے گھر والوں کے ساتھ آپ کی رہائی کی خوشی منائوں۔ اس وقت تک ثابت قدم رہیں اور امید کا دامن نہ چھوڑیں۔ یونیسیف کے مطابق بوکو حرام کی کارروائیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے 15 لاکھ افراد میں سے 8 لاکھ بچے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...