لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جلیانوالہ باغ کے شہداء کی 96 ویں برسی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں منعقدہ تقریب میں شمعیں روشن کی گئیں اور واقعے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔