لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کے لئے حکم امتناعی کی درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

Apr 14, 2015 | 14:43

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہاے ملک نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین کے آرٹیکل دوسوپچیس کی سنگین خلاف ورزی ہے،جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے جاری صدارتی آرڈیننس کی حیثیت پہلے ہی چیلنج ہوچکی ہے،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلہ آنے تک کمیشن کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتےہوئےوفاق کو نوٹس جاری کردیا،کیس کی مزید سماعت انتیس اپریل کوہوگی
۔

مزیدخبریں