خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ نما سینائی کے شیخ زوید Zuweidٹاؤن میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا کیا گیا،جبکہ اسی علاقے میں دوسرا دھماکا سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا،دونوں واقعات میں چھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چودہ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے،،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتہا پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے حامی جنگجو گروہ انصار بیت المقدس نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔