لاہور+ نارنگ منڈی (نامہ نگاران) گلبرگ کے علاقہ میں سیون اپ ریلوے پھاٹک کے قریب دو منزلہ گھر کی بالائی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بہن بھائی شدید زخمی ہوگئے جبکہ نارنگ منڈی میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور ماں سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے راجہ جنگ قصور کا رہائشی 3 بچوں کا باپ آصف گلبرگ کے علاقہ میں سیون اپ پھاٹک کے قریب قاسم پورہ میں لیاقت بھٹی کے مکان کی دوسری منزل میں بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا گزشتہ رات کے وقت آصف گھر پر موجود نہ تھا جبکہ اس کی بیوی گھر میں تینوں بچوں ڈھائی سالہ بیٹے ارشد عرف اچھو، 17 سالہ بیٹی ثمن اور 15 سالہ بیٹی سعدیہ کو چھوڑ کر ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے چلی گئی اس دوران گھر کی دوسری منزل کی بوسیدہ لوہے کے ٹی آر اور گارڈز کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے تینوں بہن بھائی ارشد، ثمان اور سعدیہ زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹمیوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں نارنگ منڈی کے علاقہ اونچاپنڈمیں خستہ حا ل مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچہ صدام دم توڑ گیا۔ جبکہ ماںکلثوم بی بی اپنے چاربچوںعثمان رمضان اوردوبچیوںسمیت شدیدزخمی حالت میں گرا جنہیں قصور ریفر کر دیا گیا جہاں ماںاورایک بچی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ رات گئے انتہائی خاندان کے سربراہ امانت علی میو کے اہل خانہ اپنے مکان کے خستہ حال کمرے میں سوئے ہوئے تھے اچانک سرکنڈوںسے بنی چھت کا لکڑی کا شہتیر ٹوٹ گیاجس سے پوری چھت اہل خانہ پر جاگری چھت گرنے سے دھماکہ کی آوازدورتک سنائی دی اورپوراگائوں ملبہ ہٹانے میںمصروف رہا۔
چھتیں گرنے سے گلبرگ میں 3 بہن بھائی زخمی‘ نارنگ: ایک بچہ جاں بحق
Apr 14, 2016