کراچی (این این آئی) خودسوزی کرنے والے نجی میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم عبدالباسط کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عبدالباسط نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔ تاخیر سے پہنچنے پر پرنسپل نے عبدالباسط کو امتحان دینے سے روکدیا جس پر عبدالباسط سے دلبرداشتہ ہو کر پٹرول پی لی اور پھر خود پر چھڑک کر آگ لگالی۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق شور کی آواز سن کر چوکیدار نے آگ بچھانے کی کوشش کی اور عبدالباسط پر مٹی ڈال کر اسکے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی کپڑوں کے ٹکرے موجود ہیں۔