کوئٹہ، 3 خودکش بمبار گرفتار: ملتان، سرگودھا، جڑانوالہ میں 72 مشتبہ پکڑے گئے

کوئٹہ + لاہور + کامونکے (نامہ نگاران + نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تین خودکش بمباروں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹس اور دیگر اشیاء بنانے کا سامان برآمد کرلیا ہے جبکہ جڑانوالہ اور سرگودھا میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 72 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرفتار تینوں خودکش بمباروں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور وہ چمن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ خودکش بمبار چمن سے خودکش جیکٹیں بنانے کا سامان لے کر کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر رکشے میں جا رہے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ناکے پر انہیں روک لیا۔ دوران تلاشی ایک بمبار سے مہاجر کارڈ برآمد ہوا جس پر پولیس نے رکشہ کی تلاشی لی جس میں سے خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے تینوں خودکش حملہ آوروں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دریں اثناء فرنٹیئر کور کے عملے نے مٹھڑی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، راکٹ لانچر برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نے آپریشن کرکے نواحی علاقوں سے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کر لی۔ ادھر پولیس نے ملتان میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں سمیت 54 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور کئی سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ادھر کامونکے میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور حساس اداروں نے پولیس انسپکٹر کے گھر چھاپہ مارا مزاحمت پر تشدد سے حساس ادارے کے اہلکار اور ایس ایچ او واہنڈو سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس انسپکٹر عظیم کاہلوں کے گھر واہنڈو پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے چھاپہ مارا تو وہاں موجود عظیم کاہلوں اور خواتین نے مزاحمت کی دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈنڈے لگنے سے ایس ایچ او حمید ورک ایلیٹ کانسٹیبل عرفان سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے انسپکٹر سمیت 8 افرادکو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...