کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت غرباء اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس سلفی کو سپردخاک کردیاگیا۔ وہ دو دن قبل جماعت کے دینی جامعہ ستاریہ گلشن اقبال میں درس دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے تھے۔ انہیں آغا خان ہسپتال کی ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا لیکن وہ بدھ کی صبح ساڑھے سات بجے وفات پاگئے۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد محمدی برنس روڈ پر امیر جماعت غرباء اہل حدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے انتہائی رقت آمیز لہجے میں پڑھائی بعدازاں انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ باغ رحمن قبرستان حب ریور روڈ میں سپردخاک کردیا گیا۔