دانشوری کا لبادہ میں نے نہیں نثار نے اوڑھ رکھا ہے، شاید ججوں کو حکومت پر اعتبار نہیں: اعتزاز

Apr 14, 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز شاید اسلئے تحقیقات سے انکار کررہے ہیں کہ انہیں میاں صاحب کی حکومت پر اعتبار نہیں۔ ایک جج نے 1993ء میں نوازشریف کے حق میں فیصلہ کیا تو انہیں سینئر بنا دیا گیا۔ ماڈل ٹائون واقعے کی رپورٹ سامنے ہی نہیں لائی گئی۔ ان کے حق میں جو فیصلہ آجائے وہ درست اور خلاف آئے تو عدم اعتمادکا کا اظہار ۔ چودھری نثار کے اعصاب پر سوار ہوں۔ دانشوری کا لبادہ چودھری نثار نے اوڑھا ہوا ہے میں نے نہیں مانتا۔ ایف آئی اے یا نیب آزادانہ کارروائی کر سکتی ہے۔ انکوائری عالمی فرانزک فرم ہی کراسکتی ہے۔ نواز شریف کی کرپشن نظر آئی تو مخالفت کرتا رہونگا۔ حسین نواز نے بڑے اعتماد سے ملکیت کا اعتراف کیا۔ اسلئے تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں