طالبان پاکستان میں اہم اجلاس کر رہے ہیں: افغان آرمی چیف کا الزام

Apr 14, 2016

کابل (آئی این پی) افغان چیف آف آرمی سٹاف جنرل قادم شاہ شاہیم نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان گروپ کے رہنما پاکستان کی سرزمین پر اپنے محفوظ ٹھکانوں میں اہم ملاقاتیں کررہے ہیں، امید ہے پاکستان افغان مشرقی صوبوں میں شتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کردے گا۔ پاکستان میں طالبان کے بیعت کرنے کے اجلاسوں سمیت دیگر اجتماعات ہورہے ہیں۔ افغان آرمی چیف نے مشرقی صوبوں میں پاکستانی فوج کی طرف سے گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ افغان قیادت کو امید ہے کہ اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا۔ انکا کہنا تھاکہ طالبان گروپ کو وحدت جیسے چیلنجزکا سامنا ہے اور انکی مرکزی کمان کمزور ہوچکی ہے جو افغان سکیورٹی فورسز کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔

الزام

مزیدخبریں