پاکستان، افغانستان میں 2017ء تک پولیو ختم ہوجائیگا: بل گیٹس

Apr 14, 2016

دوحہ (اے ایف پی) امریکی ارب پتی بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے چند کیس ہیں اور 2017ءتک ان دونوں ممالک میں یہ بیماری ختم ہوجائیگی۔ انہوں نے یہاں اسلامک ترقیاتی بنک کی شراکت سے غربت کے خاتمے کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کا اعلان کیا۔ یہ فنڈز زیادہ تر جنگ زدہ علاقوں میں خرچ کیا جائیگا۔

مزیدخبریں