نئی دہلی + لکھنو (نیوز ڈیسک) پٹھانکوٹ ائر بیس پر حملے کرنیوالی این آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے مسلمان آفیسر تنزیل احمد جنہیں گزشتہ ہفتے 2 موٹر سائیکل سواروں نے اترپردیش میں ان کے آبائی ضلع بجنور میں فائرنگ کرکے قتل اوران کی بیوی فرزانہ کو شدید زخمی کردیا تھا۔ گزشتہ روز نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل ان کی اہلیہ فرزانہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔ دریںاثنا لکھنو¿ پولیس نے تنزیل احمد کے دو قاتلوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی جی یو پی پولیس جاوید احمد کے مطابق زین العابدین اور محمد ریان علی بجنور کے ہی رہائشی ہیں جبکہ مرکزی ملزم منیر تنزیل احمدکے بہنوئی کا بھتیجا ہے منیر نے زین اور ریان کو سپاری دیکر محمد تنزیل احمد کے قتل پر اکسایا کیونکہ اسے رنجش تھی کہ ایک مقدمے سے جان چھڑانے میں تنزیل احمد نے اس کی مدد نہیں کی تھی۔ پولیس نے منیر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
پٹھانکوٹ حملہ