-شہریار نیازی الزامات کے ثبوت دیں ان جیسے لوگوں کا ایجنڈا کیا ہے جلد سامنے آجائیگا: فاروق ستار

Apr 14, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے سابق ڈپٹی ہیڈ آف برٹش مشن شہریار خان نیازی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ الزام کس بنیاد پر لگایا گیا، شہریار خان ثبوت دیں۔ ان جیسے لوگوں کا کیا سیاسی ایجنڈا ہے، سامنے آجائیگا۔
انہوں نے کہا شہریار خان نیازی کے پاس ثبوت ہیں تو ایف آئی اے کو دیں۔ قائد ایم کیو ایم کی مخالفت سے بہت سے لوگوں نے قد بڑھایا ہے۔
فاروق ستار

مزیدخبریں