پاناما میں حکام نے موساک فونسیکا کی متعدد فائلز قبضے میں لے لیں تاہم کوئی گرفتار عمل میں نہ آئی

Apr 14, 2016 | 16:48

ویب ڈیسک

پاناما میں حکام نے موساک فونسیکا کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارے  اور ہزاروں کی تعداد میں فائلیں سیل کر دیں . حکام اپنے ساتھ جاتے جاتے اہم ریکارڈ بھی  ساتھ لے گئے . چھاپہ مار کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی . حکام نے بتایا کہ ان کا مقصد صرف ثبوت اکٹھے کرنا تھا. فائلز کو بھی قبضے میں ثبوت کے طور پر ہی لیا گیا  تاہم کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا . دوسری جانب کمپنی کے ترجمان کے مطابق موسکا فونسیکا کا کوئی کام غیر قانونی نہیں. ہمارا کام صرف آف شور کمپنیوں کیلئے مدد فراہم کرنا ہے. موسکا فونیسکا کی ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد فائلز سامنے آنے سے پوری دنیا کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی  جبکہ پاکستان ، روس، برطانیہ اور چین کے کئی اہم سیاستدانوں اور عہدیداران کا نام ان فہرست میں آیا تھا.

مزیدخبریں