اوٹاوا(آن لائن) ”ملالہ یوسف زئی کو پاکستان کی یاد ستانے لگی“ جبکہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان بہت یاد آتا ہے، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے۔ ملالہ یوسفزئی نے کینیڈا کی اعزازی شہریت لینے کے بعد کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے صحیح نمائندے نہیں، مجھ سمیت اپنے حقوق کیلئے کھڑی خواتین پاکستان کی صحیح نمائندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شعبہ تعلیم تیزی سے ترقی پارہا ہے، لڑکیوں کی تعلیم کے مخالفین کیخلاف سخت اقدام کی ضرورت ہے، لڑکیوں کی تعلیم پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو متفق ہونا چاہیے اور عالمی برادری جنگ سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے اقدام کرے۔
ملالہ
پاکستان بہت یاد آتا ہے، ہم پاکستانی ہیں اور ملک کوآگے لیکر جائیں گے: ملالہ
Apr 14, 2017