کراچی (آن لائن) کراچی پولیس نے سولجر بازار میں قائم تاریخی سکول کو گرانے والے بلڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قائم تاریخی ورثہ قرار دی گئی سکول کو عمارت کو گرانے والا بلڈر پولیس کے ہاتھ آگیا ہے۔ بلڈر ذیشان عرف کاشان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اسے مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے بھی کیا جائے گا۔
کراچی: تاریخی سکول گرانے والا بلڈر بھی گرفتار‘ مقدمہ درج
Apr 14, 2017