زرداری، اویس مظفر ٹپی کیلئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد دی: عزیر بلوچ پیپلز پارٹی نے الزامات مسترد کر دیئے

کراچی(صباح نیوز) عزیر بلوچ نے مجسٹریٹ کے روبرو پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے لئے کئی غیرقانونی کام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بیان کی مزید تفصیلات کے مطابق اس نے کہا کہ اس نے اویس مظفر ٹپی اور آصف زرداری کے لئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد دی اور 500 ملازمتیں جرائم پیشہ افراد کو دلوائیں۔ اس کا کہنا تھا کہ سینیٹر یوسف بلوچ کے کہنے پر قائم علی شاہ اور فریال تالپور سے ملاقات کی جس میں اپنے خلاف مقدمات اور سر کی قیمت ختم کرنے کے حوالے سے بات کی۔ میرے کہنے پر شاہ جہاں بلوچ، جاوید ناگوری، عبداللہ بلوچ اور ثانیا ناز کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...