کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز شدید مندے پر 100 انڈیکس 506.68پوائنٹس کمی پر 48400 کی بالائی حد سے گرکر47950.58 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب 64کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے۔ ابتدائی اوقات میں گیس‘ بینکنگ سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر 100 انڈیکس 94.40 پوائنٹس اضافہ پر48551.66 تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ‘ غیرملکی سرمایہ کا انخلاءاور کئی منفی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی اونے پونے داموں فروخت کرکے اپنے سرمایہ کے انخلاءمیں مصروف رہے۔ مارکیٹ میںسرگرم حصص کا دائرہ کار 386 کمپنیوں تک رہاجس میں 96 کمپنیوں میں اضافہ‘269کمپنیوں میں کمی اور 21 کمپنیوں میں استحکام رہا۔