پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا معاملہ اے این پی کی بھوک ہڑتال جاری‘ الیاس بلور کی طبیعت بگڑ گئی‘ ہسپتال منتقل

اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کی پختونوں کے شناختی کارڈذ بلاک کئے جانے پر بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے اے این پی ارکان سے اظہار یکجہتی کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز فعال نہ کئے جانے پر حکومت کو شدید ردعمل کی وارننگ دیدی ہے۔ غلام احمد بلور نے حکو مت کو خبر دار کیا ہے کہ حکومت سے جھگڑا نہیں چاہتے شناختی کارڈز بحال نہ ہوئے تو احتجاج کا دوسرا مرحلہ تیز اور شدید ہو گا۔ دھرنے کے دوران سینیٹر الیاس بلور کی طبعیت خراب ہو گئی جن کا پارلیمنٹ میں موجود ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔ طبعیت نہ سنبھلنے پر الیاس بلور کو ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...