ڈاکٹر عافیہ کیس میں انصاف چاہتا ہوں: امریکی صوفی اسکالر سائرس مک گولڈرک

Apr 14, 2018

کراچی (لیڈی رپورٹر)چوتھی 2 روزہ عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ سے آنے والے صوفی اسکالر مسٹر سائرس مک گولڈرک نے اپنے دورہ کراچی کا آغاز قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی رہائش گاہ میں والدہ عصمت صدیقی، ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور صاحبزادے احمد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور، انجینئر آفتاب الدین قریشی، پروفیسر سلیم مغل،ایڈوکیٹ عبدالوحید، عالم سوری، حفیظ خٹک،فہیم اللہ خان،امام حسین ہمدم، فضل وددود چترالی و دیگر نے امریکی مہمان کا استقبال کیا ۔ صوفی اسکالر سائرس مک  گولڈرک نے کہا کہ میںدنیا بھر میں صوفی ازم کے حوالے سے امریکہ کی نمائندگی کرتا ہوں،عافیہ فاﺅنڈیشن ، امریکہ کو ممبر ہوں اور عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت سے قبل میں ڈاکٹر عافیہ سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ان کے گھر آیا ہوں۔ا نہوں نے کہا میں ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں انصاف چاہتا ہوں۔ میں اس پر کام کررہا ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کیا کردارادا کرسکتا ہوں؟سائرس مک گولڈرک نے ڈاکٹر فوزیہ سے کہا کہ میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کروں گااورواپس جا کر عافیہ کیلئے امریکہ بھر کا سفر کروں گا۔ میرا مشن امن اور انصاف کیلئے کام کرنا ہے جس کی عافیہ حقدار ہے۔

مزیدخبریں