ابھی احتساب عدالت میں دائر ریفرنسوں کے فیصلے آنا باقی ہیں، ضیا عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ببول کے پیڑ پر گلاب نہیں لگتے جو بویا اسے کاٹنا بھی پڑتا ہے۔ آج تاحیات نااہلی کا فیصلہ آیا ہے کل ہتھکڑیاں بھی لگیں گی۔انہوں نے نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قراردیا اور کہا کہ یہ کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ اس کا اطلاق ان تمام لوگوں پر ہوگا جو خائن اور بددیانت ہیں اور صادق اور امین کے معیاد پر پورا نہیں اترتے۔ سید ضیاء عباس نے کہا کہ ابھی احتساب عدالت میں دائر ریفرنسوں کے فیصلے آنا باقی ہیں ۔ اس کے بعد بچنے کا کوئی راستہ نہیں۔
ضیا عباس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...