قوم کیلئے آزمائش کا دن‘ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے کو خدمت سے روک دیا گیا : شہبازشریف

Apr 14, 2018

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان اور پاکستانی قوم کےلئے ایک آزمائش کا دن ہے جب ایک عدالتی فیصلے کے تحت پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابل تسخیر قو (صفحہ 9بقیہ 23)
ت بنانے والے ایک ایسے قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا ہے جسے پاکستان کے عوام تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کر چکے ہیں۔ نواز شریف کی تاحےات نا اہلی کے فیصلے پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں، یہ ایک نظریئے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں عوام کی خدمت، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ محمد نواز شریف جیسے رہنما اپنی جماعت اور اپنی عوام کی رہنمائی کےلئے کسی روایتی عہدے اور منصب کے محتاج نہیں ہوتے۔ اس فیصلے کے باوجود نواز شریف کی جماعت ان کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ ہم قانون کی بالادستی اور عدلےہ کی غےر جانبداری پر ےقےن رکھتے ہےں۔ مسلم لےگ (ن) کے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہمارے بے مثال اقدامات کے مثبت اور نتیجہ خیز نتائج سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی شعبہ میں نمایاں کامیابیوں کے ثمرات سے لاکھوں طلباءو طالبات مستفید ہوئے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر کے کم وسیلہ طلباءوطالبات کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جیسے غیر معمولی اور منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں کو تراشا گیا ہے۔ آج ہزاروں طلباءو طالبات اس پروگرام کی وساطت سے تعلیم مکمل کر کے عملی میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے عام انتخابات میں کامیابی دی تو تعلیمی فنڈ کا دائرہ کار پاکستان بھر میں پھیلائیں گے اور جس طرح یہ پروگرام پنجاب میں جاری و ساری ہے اسی طرح خیبر پی کے، سندھ اور بلوچستان میں بھی تعلیمی وظائف کا اجراءکریں گے۔ زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباءو طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تاہم مسلم لیگ (ن) ہی اس پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو عظیم تر بنائے گی۔ ہمارا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ پنجاب اور پاکستان کے عوام مجھے دل و جان سے عزیز ہیں۔ ہمارے سیاسی مخالفین نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کی منفی سیاست کے ذریعے ملک کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور محض ذاتی مفادات کی خاطر ملک کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو آئندہ الیکشن میں عوام مسترد کردیں گے۔ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔ حکومت کی ٹھوس اور شفاف معاشی پالیسیوں کے باعث ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت بحال ہوئی ہے۔ صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنےوالے نام نہاد لیڈر کبھی پاکستان کی خدمت نہیں کر سکتے۔ نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی۔ پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات مےں اپنے ووٹوں سے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے فےصلہ کرنا ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی اورکس نے قوم کا وقت برباد کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت کرتی رہے گی۔شہباز شریف نے پاکپتن میں نہر سے شہری کی نعش کی تلاش کے دوران ریسکیو 1122کے اہلکار کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو اہلکار محمد عرفان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف

مزیدخبریں