اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اتوار کو سعودی عرب کے دورہ پر جائیں گے۔ وزیراعظم کا دورہ 24 گھنٹے کا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ عسکری حکام بھی ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان کو ’زرمبادلہ‘ کے تناظر میں سعودی عرب سے اعانت ملنے کی قوی امید ہے۔ ایسی ہی امید چین سے بھی ہے۔ وزیراعظم پیر کو وطن واپس آ جائیں گے اور 1 روز کے وقفہ کے بعد دولت مشترکہ سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لئے لندن چلے جائیں گے۔
وزیراعظم/ سعودی عرب