شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد میں خصوصی عبادات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھرمیں شب معراج دینی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس سلسلہ میں مساجد اور گھروں میں عبادات کا خصوصی کا اہتمام کیا گیا، عبادت کا سلسلہ عشاءکی نماز سے صبح صادق تک جاری رہا، اس دن کی مناسبت سے خصوصی طور پر نیاز کا انتظام کیاگیا تھا، حلوائیوںکی دکان پر مٹھائی لینے والوں کی قطاریں لگی رہیں، مساجد میں علماءکرام نے واقعہ معراج النبی کی مناسبت سے خصوصی خطابات کئے اور خصوصی دعائیں کرائیں۔ ملک بھر کی مساجد کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں مساجد کے علاوہ کی دینی درسگاہوں، دربار حضرت داتا گنج بخش، دربار حضرت شاہ جمال سمیت دیگر بڑی ہستیوں کے مزاروں پر بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کرکے آنیوالوں کیلئے خصوصی طور پر نیاز تیار کی گئی تھیں۔ صلوٰة التسبیح سمیت دیگر خصوصی عبادات کے اجتماع بھی ہوئے جن میں امت مسلمہ اور وطن عزیز کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں۔
شب معراج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...