سڑک کی تعمیر کا کیس : نوازشریف 21 اپریل کو نیب لاہور طلب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کر لیا۔ نواز شریف پر سرکاری فنڈز سے 
سڑک کی تعمیر کا الزام ہے۔ نواز شریف نے 1998ءمیں اڈہ پلاٹ سے رائے ونڈ تک سڑک تعمیر کرائی سڑک تعمیر کرانے کا کیس 16 سال سے نیب میں زیر التوا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے داماد کو بھی نیب نے طلب کر لیا۔ علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف( صفحہ5بقیہ31) پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے علی عمران کے اکاﺅنٹ میں گئے اور علی عمران کی ملکیت میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر وزیراعلی پنجاب کے داماد کو پیر کے روز ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔
نواز شریف / نیب

ای پیپر دی نیشن